اسلام آباد (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک -25اگست 2007) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہاکہ جیف لاسن پروفیشنل کوچ ہیں اوران کے آنے سے قومی کرکٹ ٹیم دوبارہ فتح کی راہ پر گامزن ہوجائے گی۔ باب وولمر پروفیشنل کوچ نہیں تھے وہ پاکستان میں صرف وقت گزار رہے تھے۔ جیف لاسن کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ ایک اچھا شگون ثابت ہوگا اور ان کی کوچنگ میں ٹیم صحيح معنوں میں آگے بڑھے گی۔