ولنگٹن (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک -25اگست 2007) کرکٹ نیوزی لینڈ کے چیف ایگزیکٹو جسٹن وان نے سابق ون ڈے کپتان سٹیفن فلیمنگ کو تجویز دی ہے کہ وہ انڈین کرکٹ لیگ میں شمولیت سے گریز کریں یہ لیگ آپ کی شایان شان نہیں ہے آپ بہت عظیم کھلاڑی ہیں۔ وان نے دوستانہ طور پر کہا کہ فلیمنگ کو اس لیگ سے دور رہنا چاہیے۔ بورڈ نے ابھی تک کوئی واضح پالیسی نہیں بنائی لیکن کنٹریکٹ لینے والے ڈومیسٹک اور قومی کرکٹرز اس لیگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ہم یقینی طور پر آئی سی سی کے کسی فیصلے کے بعد بورڈ کی پالیسی کا اعلان کریں گے۔ ہم نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کی بھی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔