نئی دہلی(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک -25اگست 2007) پاکستانی لیگ سپنر دنیش کنیریا نے بھارتی کرکٹ لیگ جوائن کرنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ یونس خان کا کہنا ہے کہ اگر ان کو اس بات کی ضمانت مل جائے کہ لیگ کھیلنے کی وجہ سے ان کے انٹرنیشنل کیریئر کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا تو وہ لیگ ضرور کھیلیں گے۔ سابق بھارتی اوپنر آکاش چوپڑا نے بھی لیگ کی آفر مسترد کر دی ہے۔ ادھر 30 ون ڈے میچوں میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے رتن شکلا نے لیگ میں کھیلنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔