لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک -27اگست 2007) فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ کوچ جیف لاسن کی جارحانہ سوچ سے ٹیم کو بہتر فائدہ ملے گا اور ٹیم 20 اوورز ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ جیف لاسن سوچ بچار کرنے والے کوچ ہیں۔ ٹیم اور خصوصی طور پر فاسٹ باؤلرز کو اس کا فائدہ ملے گا ان کا انرجی لیول بہتر ہو گیا ہے۔ شعیب اختر فٹنس پرابلم کی وجہ سے گزشتہ 19 ماہ میں 4 ون ڈے اور دو ٹیسٹ کھیل سکے ہیں وہ پر امید ہیں کہ ڈائر کی نگرانی میں ان کا فٹنس لیول بہت بہتر ہو جائے گا۔ آسٹریلوی ٹرینر نے میرے لئے خصوصی پروگرام مرتب کیا ہے جس میں میری غذا اور نیند کا دورانیہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اچھا رزلٹ دے گی۔