اسلام آباد (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا ہے کہ بارش کے باعث نہ ہونے والا پاک بھارت میچ ری شیڈول ہو سکتا ہے۔ میری نیت صاف ہے۔ میں جو کام کر رہا ہوں اس کے ثمرات چند سالوں میں سامنے آئیں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں گراؤنڈز کا جال بچھا دیا جائے گا۔ ہر سال ملک بھر کے اضلاع میں 30 گراؤنڈز بنائے جائیں گے۔ جبکہ تین سال میں تقریباً ایک سو گراؤنڈز بنائے جائیں گے۔ ہر کام فاسٹ ٹریکنگ کی بنیاد پر ہو رہا ہے۔ ہر ضلع کو دو دو کوالیفائیڈ کوچ دیئے جائیں گے۔ جونیئر ٹیموں کے دوروں میں اضافہ کر دیا جائے گا۔ فرسٹ کلاس کرکٹرز کی مالی اعانت کے لیے ایک منصوبے پر کام ہو رہا ہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹر ہر سیزن میں اڑھائی لاکھ روپے کما سکے گا۔ ریجن سے کھیلنے والے ہر کرکٹر کو ماہانہ دس ہزار روپے تنخواہ ملے گی۔ جبکہ ہر فرسٹ کلاس میچ کھیلنے کا معاوضہ 10ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ پرنس چارلس ٹرسٹ ایشیائی لوگوں کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ اس ٹرسٹ کے لیے میچ کھیلنے سے پاکستان کرکٹ کا وقار بڑھا ہے۔ بعض میڈیا نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ پاکستان کو بارش سے متاثرہ میچوں کی وجہ سے بھاری نقصان ہوا ہے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ سکاٹ لینڈ کے دورے سے پی سی بی کا کوئی خرچہ نہیں ہوا۔ تمام اخراجات پرنس چارلس ٹرسٹ نے برداشت کئے ہیں۔ کھلاڑیوں کو میچ فیس کے علاوہ ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی منتظمین نے کی