دبئی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک -29اگست 2007) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سالانہ ایوارڈ کے لئے 66کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جس میں پاکستان کے صرف دو کھلاڑی محمد آصف اور محمد یوسف شامل ہیں، 4ستمبر کو اس لسٹ کو مختصر کردیا جائے گا۔ پاکستان کے محمد یوسف کو تین مختلف کیٹگری میں نامزد کیا گیا جبکہ ایوارڈ دینے کی تقریب 10ستمبر کو جوہانسبرگ میں ہوگی۔ آئی سی سی سلیکشن کمیٹی کے 5رکنی پینل نے اس کی نامزدگی کی اس کمیٹی کے سربراہ سنیل گواسکر تھے۔ ارکان میں نیوزی لینڈ کے کرس کینز، ساؤتھ افریقہ کے گیری کرسٹن، پاکستان کے اقبال قاسم اور انگلینڈ کے ایلک سٹیوارٹ شامل تھے۔ ٹیسٹ پلیئرز آف دی ایئر ایوارڈ کے لئے 19نامزدگیاں کی گئیں جن میں 6 آسٹریلوی شامل ہیں۔ چندرپال، مرلی دھرن، کیون پیٹرسن، شان پولاک اور محمد یوسف کو تین مختلف ایوارڈز کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کے لئے محمد آصف، چندرپال، سٹیوارٹ کلارک، ہیڈن، ہسی، جے وردھنے، ظہیر خان، انیل کمبلے، برائن لارا، میگرا، مرلی دھرن، نتینی، مونٹی پینی سار، کیون پیٹرسن، پولاک، رکی پونٹنگ، سنگاکارا، سائیڈ بوٹم، شین وارن، محمد یوسف شامل ہیں۔ ون ڈے بہترین پلیئر کے لئے شین بانڈ، مارک باؤچر، ناتھن بریکن، چندرپال، سٹیوارٹ کلارک، مائیکل کلارک، ہیڈن، ہسی، جے وردھنے، کیلس، بریٹ لی، میگرا، مرلی دھرن، جیکب اورم، کیون پیٹرسن، پولاک، رکی پونٹنگ، یووراج سنگھ اور محمد یوسف شامل ہیں۔ ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر میں رویندر بوپارا، ثاقب الحسن (بنگلہ دیش)، میچل جونسن، مشفق الرحیم (بنگلہ دیش) ، شان ٹیٹ، روس ٹیلر (نیوزی لینڈ) اور کرس ٹریملٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ کرکٹر آف دی ایئر کے لئے چندرپال، ہیڈن، ہسی، جے وردھنے، کیلس، میگرا، مرلی دھرن، پیٹرسن، رکنی پونٹنگ، سنگاکارا اور محمد یوسف شامل ہیں۔ کیپٹن آف دی ایئر کیلئے جے وردھنے اور پونٹنگ امیدوار ہیں۔ امپائر آف دی ایئر ایوارڈ میں پاکستان کے علیم ڈار کی نامزدگی نہیں کی گئی ان میں مارک بینسن، سٹیو بکنر، ڈیرل ہارپر اور سائمن ٹوفل شامل ہیں۔