ممبئی(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک -29اگست 2007) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ انڈین کرکٹ لیگ کو تسلیم کرنے کا اختیار صرف اور صرف بھارتی کرکٹ بورڈ کے پاس ہے اور وہ جیسے ہی اس کی حیثیت تسلیم کرے گی آئی سی سی بھی اس کو تسلیم کرلے گی۔ ہمیں لیگ حکام نے کوئی باقاعدہ درخواست نہیں دی ہے۔ ہم نے 5مراحل کے عمل کی پہلے ہی منظوری دے دی ہے، پہلے چارمراحل کسی آرگنائزیشن یا پرائیویٹ گروپ کی جانب سے میچز کا انعقاد، گراؤنڈ اور سہولیات کا انتظام وغیرہ سے متعلق ہیں۔ ایونٹ کيلئے اینٹی کرپشن اقدامات بھی ضروری ہوتے ہیں۔ اس مرحلے میں بورڈز سے کنٹریکٹ کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے۔ آخری سٹیج سب سے اہم ہے جس میں ہم درخواست گزار سے متعلقہ بورڈ کا این او سی طلب کرتے ہیں۔ گزشتہ سال ایسا ہی ایک ٹورنامنٹ امریکہ میں بھی کروانے کی کوشش کی گئی تھی۔