کنگسٹن(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 30-اگست 2007)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آنجہانی کوچ باب وولمر کے مقدمے کی سماعت 16 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ بدھ کو جمیکا ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر آف پبلک پراسیکیوشنز کن پنٹری نے بتایا کہ باب وولمر کے قتل کے مقدمے کی سماعت 16 اکتوبر کو شروع ہو گی جس میں 50 سے زائد گواہ اپنے بیانات قلمبند کرائیں گے۔