سڈنی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 30-اگست 2007) آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے پرائیویٹ 20 اوورز ٹورنامنٹس کو کھلاڑیوںاور کھیل کيلئے خطرناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈز نہ صرف کھلاڑیوںکے معاوضے بڑھائیں بلکہ خود بھی اپنے آفیشل ٹورنامنٹس کروائیں تاکہ اس طرح کے مسئلے سے نمٹا جاسکے۔انٹرنیشنل کرکٹرز کاکرکٹ لیگ میں جاناخطرناک ہے۔ اس میں صرف ریٹائرڈ کرکٹرزکھیلتے تو خاص برائی نہیں تھی۔ آئی سی ایل ورلڈکپ کا حسن متاثر کرسکتی کیونکہ اس میں معاوضہ بہت زیادہ مل رہا ہے۔