سڈنی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 31-اگست 2007) آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ نے حیران کن طور پر ون ڈے کرکٹ چھوڑ کر ٹیسٹ کرکٹ پر توجہ دینے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کی عزت شین وارن نے کمائی ہے ویسی ہی عزت میں بھی کمانا چاہتا ہے۔ ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کافی ٹف ہوگا۔ میں یہ فیصلہ مشاورت سے کروں گا۔ تاہم میں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ میرا مستقبل ٹیسٹ کرکٹ میں ہے۔