لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک-03ستمبر2007) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ 20اووزورلڈ کپ میں شاندار کھیل پیش کر کے پاکستان کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کروں گا انہوںنے کہا کہ کھیل کا یہ نیا فارمیٹ جس کو ٹیموں کو سمجھنے میں کچھ وقت لگے گا تا ہم پاکستان کی ٹیم میں شعیب ملک ، شاہد آفریدی ،عمران نذیر ، شعیب احتر اورمحمد آصف اس قسم کی کرکٹ کے لئے انتہائی موزوں کھلاڑی ہیں جو کسی بھی وقت اپنی عمدہ کارکردگی سے ٹیم کو کامیابی دلوا سکتے ہیں انہوںنے کہا کہ نئے کوچ جیف لاسن کی آمد سے ٹیم میں بہتری پیدا ہونا شروع ہوگئی جس کو مستقبل قریب میں پوری ٹیم محسوس کرے گی۔