اسلام آباد (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک -06ستمبر2007)انگلینڈ اور بھارت کے چھٹے میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹنڈولکر، گنگولی اور رابن اتھاپا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت میزبان ٹیم کو دو وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 3-3سے برابر کردی ۔ سچن ٹنڈولکر نے 94، سارو گنگولی نے 53 اور رابن اتھاپا نے 47رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر 316رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے اوپنر ایلسٹر کک صفر، میٹ پرائر 6، آئن بیل 49، کیون پیٹرسن 53، پال کالنگ ووڈ ایک، اویس شاہ 107ناٹ آؤٹ، رائٹ 50 ، ڈومنی 36 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، بھارت کی جانب سے ظہیر خان، اجیت اگرکار، پیوش چاولہ ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے، بھارت کی ٹیم جسے میچ جیتنے کیلئے 317رنز کا بڑا ہدف درکار تھا کے اوپنرز سچن ٹنڈولکر اور سارو گنگولی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 22.2اوورز 150رنز سکور کرتے ہوئے جیت کی بنیادرکھ دی تاہم اس مجموعی سکور پر بھارت کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب سارو گنگولی 53رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جس کے بعد سچن ٹنڈولکر بھی 156کے مجموعی سکور پر 94کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ میچ کے آخری لمحات میں مہندر سنگھ دھونی اور رابن اتھاپا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت کے قریب کیا، خاص طور پر رابن اتھاپا نے آخری اوور میں جیت کیلئے درکار 8رنز حاصل کرتے ہوئے سیریز برابر کی۔ رابن اتھاپا 47رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، انگلینڈ کی جانب سے سٹیورٹ براڈاو رڈومنی نے 2"2وکٹیں حاصل کیں جبکہ مونٹی پینی سار اور اویس شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت کی اس کامیابی سے سیریز 3-3سے برابر ہو گئی ہے جبکہ سیریز کاساتواں اور فیصلہ کن میچ 8ستمبر کو کھیلا جائيگا۔