لندن (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک -06ستمبر2007)بھارتی سٹار بلے باز سچن ٹنڈولکر جہاں 14ویں بار نروس نائٹیز کا شکار ہو کر پویلین لوٹ گئے وہیں انہوں نے ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کیخلاف ہوم سیریز کے میچز ان کے کیریئرکا اختتام ہو سکتا ہے۔ وہ ٹیسٹ کھیلتے رہیں گے، وہ اس دورے میں ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کرنا چاہتے تھے لیکن ان کے دوستوں نے روک دیا ہے۔ انہوں نے 20اوورز ورلڈ کپ سے دستبرداری کا اعلان کررکھا ہے