لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک -07ستمبر2007)20 ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاری کیلئے جنوبی افریقہ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے محمد آصف کے ہاتھ پر بیٹ مارا جو ان کے ہاتھ پر لگنے کے بعد ان کی تھائی پر بھی لگا ۔ جس پرکرکٹ بورڈ نے شعیب اختر کو ٹوٹنی ٹونٹی کپ سے واپس بولنے پر غور کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم 20 ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے جنوبی افریقہ میں موجود ہے اور ورلڈکپ سے قبل مسائل اور تنازعات کا شکار نظر آ رہی ہے ۔ گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران کسی بات پر محمد آصف اور فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ۔ معاملہ اس وقت سنگین نوعیت اختیار کر گیا جب فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے محمد آصف کے ہاتھ پر بیٹ مارا ۔ عینی شاہدین کے مطابق بھی شعیب اختر نے محمد آصف کے ہاتھ پر بیٹ مارا جو ان کے ہاتھ پر لگنے کے بعد ان کی تھائی پر بھی لگا جس کے بعد محمد آصف کو ایکسرے کے لئے ہسپتال لے جایا گیا لیکن یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ چوٹ شدید نوعیت کی تھی یا نہیں۔ اس رویہ کو دیکھتے ہوئے محمد آصف جو اس وقت پاکستانی باؤلنگ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت بھی رکھتے ہیں نے شعيب اختر کے رويے پر احتجاج کرتے ہوئے 20 اوورز ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی ديدی۔ ساؤتھ افريقہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پريکٹس سے واپس آتے ہوئے شعيب اختر شرارتی انداز ميں بيٹ زور زور سے گھما رہے تھے کہ وہ محمد آصف کے ہاتھ پر لگنے کے بعد ان کی تھائی پر جا لگا جس پر وہ درد سے بلبلا اٹھے اور زمين پر بيٹھ گئے۔ پریکٹس سیشن سے واپس آنے والے دیگر ساتھی کھلاڑيوں نے ان کو اٹھايا اور انہیں تسلی دی ليکن محمد آصف کا خیال تھا کہ شعيب اختر نے جان بوجھ کر بيٹ مارا ہے ۔انہوں نے 20 اوورز ورلڈ کپ نہ کھيلنے کی دھمکی ديدی۔ اس سلسلے ميں رات گئے ڈاکٹر احسن حمید نے اس واقعہ کی تصديق کی اور بتايا کہ انکوائری کميٹی جس ميں کپتان ، نائب کپتان، منيجر اور کوچ شامل ہیں نے اس واقعہ پر غور کيا ليکن اس بارے میں پی سی بی کی جانب سے آج اعلان متوقع ہے دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ شعيب اختر جن کو ڈسپلن کی خلاف ورزی نہ کرنے کی وارننگ دی گئی تھی اسے جرمانہ ہو سکتا ہے اگر شعيب اختر واقعی قصور وار ثابت ہوتے ہیں تو انہیں واپس بھی بھجوايا جا سکتا ہے۔ منیجر طلعت علی نے تمام صورتحال سے پی سی بی کے صدر ڈاکٹر نسیم اشرف کو آگاہ کر دیا ہے ۔ دریں اثناء نجی ٹی وی نے بھی محمد آصف اور شعیب اختر کے درمیان ہونیوالی اس لڑائی کی تصدیق کردی ہے اور کرکٹ بورڈ کی جانب سے اطلاعات ہیں کہ شعیب کو وطن واپس بولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے