لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک-13ستمبر2007) آسٹریلیا اے نے 657 کی اننگز کھیل کر پاکستان اے کو مشکل میں ڈال دیا۔ فل جیکوس اور ڈیوڈ ہسی کے بعد جیمز ہوپس بھی سنچری کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ آسٹریلیا اے نے گزشتہ روز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی اننگز کے 438چار کھلاڑی آؤٹ ہونے پر دوبارہ آغازکیا۔ جیمز ہوپس نے سنچری میکر ڈیوڈ ہسی کے ساتھ ملکر شاندار اننگز کھیلی اور سکور 561رنز تک پہنچا دیا۔ اس موقعہ پر ڈیوڈہسی کو عاطف مقبول 185کے انفرادی سکور پر آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ان کے بعد لوسٹک رونی آئے مگر وہ صرف 22رنز بناکر عاطف کے ہاتھوں پویلین واپس پہنچ گئے۔ جیمز ہوپس 144کے انفرادی سکور پر منصور امجد کے ہاتھوں بولڈ آؤٹ ہوئے۔ ایشلے نوفر 39 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے۔ اس موقع پر آسٹریلوی کپتان ایڈم ووگی نے اننگز کے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان اے کی دوسری اننگز کا آغاز بھی کچھ زیادہ متاثر کن نہ تھا۔ 86سکور پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ خالد لطیف نے 3، توفیق عمر نے 89 اور حسن رضا نے 3رنز بنائے۔ پاکستان اے کو اننگز کی شکست سے بچنے کيلئے مزید 372رنز درکار ہیں اور 7وکٹیں محفوظ ہیں۔