لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک-15ستمبر2007) آسٹریلیا اے نے پہلے 4 روزہ میچ میں پاکستان اے کو ایک اننگز اور 203 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 255 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے سب سے زیادہ 48 رنز بنائے۔ خالد لطیف نے 3، توفیق عمر نے 29، یاسر حمید نے 47، حسن رضانے 3، فیصل اقبال نے 24 ، منصور احمد نے 40، عبدالرؤف نے 12، عاطف مقبول نے 2 اور محمد ارشاد نے 27 رنز بنائے۔ سٹیوارٹ میک گل نے 81 رنز کے عوض 3 اور کولن نے 65 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بولینگر، نوفک اور جیمز ہوپس کے حصہ میں ایک ایک وکٹ آئی۔ آسٹریلیا اے نے پہلی اننگز657 رنز بنائے تھے۔ فل جیکوئس نے 152، ڈیوڈ ہسی نے 185اور جیمز ہوپس نے 144رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 3-0 سے کامیابی حاصل کی تھی دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ لاہور میں ہوگا.