لاہور (اردپوائنٹ سپورٹس ڈیسک-20 ستمبر2007) پاکستان اے ٹیم نے آسٹریلین اے کو 293رنز تک محدود کرکے بھی صرف 22رنز پر 3 وکٹیں گنوادیں۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلین ٹیم کو دعوت دی۔ روچی نے سب سے زیادہ 107رنز 109گیندوں میں 16چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے بنائے۔ جیکوئس 82رنز بناکر نمایاں رہے۔ محمد سمیع، انور علی، محمد خلیل اور منصور امجد نے 2"2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان اے نے 3وکٹوں کے نقصان پر 11اوورز میں 22 رنز بنائے۔ خالد لطیف، یاسر حمید اور انور علی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ خرم منظور نے 19 اور نوید لطیف نے کوئی سکور نہیں بنایا اور وہ بیٹنگ کررہے ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی اے ٹیموں کے درمیان دو چار روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان اے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی، عبد الرؤف، نجف شاہ، حسن رضا اور عاطف مقبول کی جگہ خرم منظور، محمد سمیع، انور علی اور محمد خلیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ آسٹریلیا نے گلیسپی کو شامل کر لیا۔