ڈربن (اردپوائنٹ سپورٹس ڈیسک-20 ستمبر2007) بھارتی بلے باز یووراج سنگھ نے ٹونٹی 20 کرکٹ میں ایک اوور میں 6 چھکے لگاکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے،یوراج نے نہ صرف ایک اوور میں 6چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم کیا بلکہ محض 12گیندوں پر ٹونٹی 20کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری سکور کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے، اس سے قبل 20 اوورز انٹرنیشنل کرکٹ میں محمد اشرفل نے 20 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی تھی۔ شاہد آفریدی نے بھی 12 ہی گیندوں پر نصف سنچری سکور کی لیکن ان کی نصف سنچری ایسوسی ایٹ ملک کیخلاف تھی جبکہ یووراج نے انگلینڈ کی فل ممبر ٹیم کے خلاف نصف سنچری سکور کی۔ انہوں نے سٹیورٹ براڈ کے ایک اوور میں 6 چھکے لگائے۔ ہرشل گبز نے ورلڈ کپ میں ون ڈے میچ کے دوران جبکہ شاستری اور گیری سوبرز نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس سے قبل ایک اوور میں 30رنز پونٹنگ نے بنائے تھے۔