سڈنی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) سابق بنگلہ دیشی اور سری لنکن کوچ ڈیوواٹمور نے رانا ٹنگا کی جانب سے پی سی بی اور کھلاڑیوں کو یہ ہدایت دینے پر کہ واٹمور کا کوچ بننا ٹیم کیلئے نقصان دہ ہوگا، پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتہ کہ رانا ٹنگا نے ایسا بیان کیوں دیا ہے۔ میں ان کے ساتھ بحث کرنے کے موڈ میں نہیں۔ میری شدید خواہش ہے کہ باصلاحیت ٹیم کی کوچنگ کروں۔ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کیلئے جان لڑا دوں گا جیسا کہ میں اب تک کرتا آیا ہوں۔ میں کوچ بننے کیلئے ویسے بھی پُرامید ہوں۔ دوسری جانب سنگاکارا نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو واٹمور جیسے کوچ کی ہی ضرورت ہے۔ وہ باصلاحیت اور ماہر ہیں