کراچی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک-27-ستمبر2007) جنوبی افریقہ کی 14 رکنی کرکٹ ٹیم چار ہفتوں کے دورے پر پاکستان پہنچ گئی، ٹیم گزشتہ روز کپتان گریم سمتھ کی قیادت میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی جہاں سے اسے پولیس ، رینجرز اور کمانڈوز کی بھاری نفری میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ ٹیم کے ساتھ 14 اہلکار بھی آئے ہیں جن میں تین سیکیورٹی اہلکار ہیں۔مہمان ٹیم اپنے دورے کے دوران دو پریکٹس میچوں سمیت دو ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ میچ کھیلے گی ،دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ یکم ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگا.