اسلام آباد ( اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک-27-ستمبر2007 ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کی عدم موجودگی سے فرق نہیں پڑے گا تاہم مختصر کرکٹ سے لمبی کرکٹ کیلئے ذہن تبدیل کرنے میں دقت ضرور پیش آئیگی ۔ شاہد آفریدی کی جانب سے شرکت کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا ۔ انہوں نے کہا ساؤتھ افریقہ کیخلاف ٹیسٹ اور ایک روزہ سیریز میں سنئیر کھلاڑیوں کی عدم موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ سلیکشن کمیٹی بہتر ٹیم کا اعلان کریگی ۔ انہوں نے کہا ٹیم بھرپور فارم میں ہے ہمیں ہوم سیریز اور ہوم کراؤڈ کے حوالے سے برتری حاصل ہوگی ۔شاہد آفریدی کے حتمی شرکت کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی نے کرنا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں انہیں کھیلنا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا جنوبی افریقہ کے خلاف ہر شعبہ میں محنت کرنا ہوگی ۔ بلے بازی ، باولنگ اورفیلڈنگ کے ساتھ فٹنس کا بھی خیال رکھنا ہوگا ۔ قومی کو مایوس نہیں کریں گے انہوں نے کہا ایک دم ذہن تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے کھلاڑیوں کو ذہن ٹونٹی ،20 کرکٹ کے محدود اوور ز پر سیٹ ہے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں لمبی اننگزکھیلناہوتی ہے اس لئے اسے حوالے سے دقت پیش آ سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ الله کی رحمت او رقوم کی دعائیں ساتھ رہیں تو ہم قابل اطمینان کارکردگی کامظاہرہ کریں گے.