کراچی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک-29-ستمبر2007) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو جنوبی افریقہ کے خلاف 2ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے کی اجازت دیدی ہے۔ اس سے قبل آفریدی نے کہا کہ رمضان کی وجہ سے وہ ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلنا چاہتے۔ اس لئے انہیں آرام کا موقع دیا جائے۔ 20 اوورز ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا، قوم مجھے معاف کردے۔ بے شک ورلڈ کپ میں مجھے بیسٹ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا لیکن میں اپنی پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہوں۔ میری پی سی بی سے درخواست ہے کہ رمضان المبارک میں مجھے آرام کا موقع فراہم کیا جائے۔ اس متبرک مہینے میں عبادت کی طرف توجہ دینا چاہتا ہوں۔ رمضان کے بعد ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے دستیاب ہوں گا۔