کراچی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک -02اکتوبر2007) قومی کرکٹ ٹیم کے لیف آرم سپنر عبدالرحمن کو جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ کیپ دی گئی عبدالرحمن پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے 187ویں کھلاڑی بن گئے ہیں عبدالرحمن یکم مارچ1980ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے انہیں سیالکوٹ اور حبیب بنک کی بھی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے اس سے قبل عبدالرحمن نے پانچ ایک روزہ اور دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کررکھی ہے عبدالرحمن نے ایک روزہ کیریئر کا آغاز7دسمبر2006ء کو فیصل آبادمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا تھا عبدالرحمن نے پانچ ایک روزہ میچوں میں سات وکٹیں حاصل کرنے کے علاوہ 17رنز بنائے ہیں۔