کراچی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک -02اکتوبر2007) پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کیلس کی شاندار سنچری اور ہاشم آملہ کی ذمہ دار بیٹنگ کے سبب ساؤتھ افریقہ نے پہلی اننگز میں 3وکٹوں پر 294رنز بنا لئے، نیشنل سٹیڈیم کراچی کی پچ بیٹنگ کے لئے ساز گار تھی جس کا ساؤتھ افریقی ٹیم نے بھرپور فائندہ اٹھایا نئی اوپننگ جوڑی ہرشل گبز اور گریم سمتھ نے اننگز کا آغاز کیا پاکستان کی طرف سے محمد آصف اور عمر گل نے باؤلنگ کی ذمہ داری سنبھالی لیکن وہ ساؤتھ افریقی اوپنرز کو متاثر کرنے میں ناکام رہے جب ساؤتھ افریقہ کا سکور87ہوا تو محمد حفیظ نے پہلی کامیابی حاصل کی وہ سمتھ کو پچھاڑنے میں کامیاب رہے انہوں نے 42رنز بنائے ان کی جگہ ہاشم آملہ کھیلنے آئے لیکن دوسری طرف عمر گل نے گبز کو محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ کروا دیا انہوں نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 54رنز بنائے اس کے بعد ہاشم آملہ اور جیک کیلس کے درمیان 170رنز کی رفاقت بنی جب ساؤتھ افریقہ کا سکور279تھا تو پاکستانی باؤلرز تیسری وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہاشم آملہ 71رنز بنا کر واپس لوٹ گئے انہوں نے چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ محمد آصف، عمر گل اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔