لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک -02اکتوبر2007) بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کے سٹار بلے بازمحمد يوسف سميت انڈين كركٹ لیگ سائن كرنے والے پاكستاني كھلاڑيوں نے منتظمين سے معاہدے كے مطابق رقم كي پهلي قسط وصول كر لي۔ ذرائع كے مطابق آئي سي ايل معاہدے كے تحت ہر كھلاڑي كو معاہده سائن كرنے پر ايونٹ كي تاريخ كے اعلان كے 7روز كے اندر مجموعي رقم كا 25فيصد ادا كرنے كي پابند هے ، لهذا منتظمين نے تمام كھلاڑيوں كومعاهدے كے مطابق پهلي قسط كا چيك جاري كرديا هے۔ محمد يوسف نے چند روز قبل آئي سي ايل سے معاهده ختم كركے پاكستان كركٹ بورڈ كے ساتھ سنٹرل كنٹريكٹ سائن كيا تھا جس پر پاكستان ميں انڈين كركٹ ليگ كے ايجنٹ معين خان نے الزام عائد كيا هے كه يوسف نے معاهده كي خلاف ورزي كي هے۔ ان كا يه بھي كهنا هے كه يوسف نے آئي سي ايل كو معاهدے كي منسوخي سے باقاعده طور پر آگاه نهيں كيا لهذا وه بدستور همارے ساتھ معاهدے ميں هيں۔آئي سي ايل سے پهلي قسط وصول كرنے والے ديگر كھلاڑيوں ميں آل راو نڈر عبدالرزاق بھي شامل هيں جن كے بارے ميں پاكستان كركٹ بورڈ كے چيئر مين ڈاكٹر نسيم اشرف واضح طور پرکہہ چكے هيں كه في الحال ٹیسٹ اور ون ڈے ٹيم كو ان كي ضرورت نهيں ہے جبكه فٹنس مسائل اور آو ٹ آف فارم هونے كے باعث كاو نٹي كركٹ ميں مايوس كن كاركردگي كا مظاهره كرنے والے انضمام الحق كو سليكشن كے لئے زير غور بھي نهيں لايا گيا جس سے ان كاکیرئیربھی ختم هوتا دكھائي ديتا هے۔ عمران فرحت پهلے هي ہر قيمت پر آئي سي ايل ميں شموليت كا اراده ظاهر كر چكے هيں۔ ذرائع كا كہنا هے كه آئي سي ايل كھلاڑيوں كو معاہدے كے مطابق رقم كي پهلي قسط كي ادائيگي كركے ليگ ميں شركت كا پابندکرنا چاہتی ہے۔ محمد يوسف جنهيں پاكستان كركٹ بورڈ كا ساتھ حاصل هے بھاري جرمانه ادا كر كے معاہدے سے منحرف هو سكتے هيں ليكن باقي كھلاڑيوں كے پاس پهلي قسط كي وصولي كے بعد ليگ ميں شركت كے سوا كوئي چاره باقي نهيں رہا۔ بصورت ديگر انهيں اس رقم كي واپسي كے ساتھ ساتھ بھاري جرمانه بھي ادا كرنا پڑے گا۔