لاہور (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک03-اکتوبر2007)فاسٹ بولر شعيب اختر اپنے غيرمناسب رويه كے الزام ميں اس هفته پاكستان كركٹ بورڈ كي تاديبي كميٹي كے سامنے پيش هوں گے اور خیال کیا جارہا ہے کہ شعیب اختر پر چھ ماہ کی پابندی لگائی جائے گی، تيزگيند باز نے پچھلے ماه ٹونٹی۔20عالمي كپ سے قبل محمد آصف كے ساتھ جھگڑا كرليا تھا جس پر بورڈ نے فاسٹ بولرکو فوری طور پر وطن واپس بلا لیاقومی کرکٹ ٹیم کے مینجر طلعت علی کہتے ہیں کہ جنوبي افريقه ميں جو كچھ هوا وه ايك سنگين معامله هے اور كسي كو بھي اس طرح كي حركتيں كرنے كي چھوٹ نهيں دي جاسكتي٬۔وه شعیب اختر كے خلاف گواهي ديں گے۔ اس سے قبل شعیب نے وطن واپسی پر نیوزكانفرنس كے دوران الزام لگايا تھا كه آصف كے ساتھ جھگڑے پر انهيں آفريدي نے اكسايا تھا۔بورڈ كے ايك افسر نے کہا كه شعيب كے ساتھ مناسب سلوك كيا جائے گا اور تمام الزامات كا جواب دينے كا موقع ديا جائے گا۔بورڈ كے چيف ايگزكيٹو شفقت نغمي نے كہا کہ ہم شعیب اختر کو خواہ مخواہ پریشان نہیں کررہے ہیؒں تاہم ڈسپلن پر سمجھوتہ ہرگزنہیں کیا جائیگا.