UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> کراچی ٹیسٹ،پاکستان کوجیت کیلئے 278رنزدرکار

کراچی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک05-اکتوبر2007) پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا کھیل دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے 278رنز اور ساؤتھ افریقہ کو 7وکٹیں درکار ہیں۔ چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 425رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 3وکٹوں پر 146 رنز بنالئے۔ اس سے پہلے ساؤتھ افریقہ کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 264 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔ جیک کیلس ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے 100 رنز بنائے جس میں 4چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ایشول پرنس نے 45، باؤچر نے 29 اور آندرے نیل نے 33رنز بنائے۔ ساؤتھ افریقہ کی 6وکٹیں 188 رنز پر گرگئیں لیکن ہینسل اور کیلس نے ساتویں وکٹ کی رفاقت میں 63رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن مضبوط کردی۔ پہلی اننگز میں سنچری سکور کرنے والے جیک کیلس نے دوسری اننگز میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی پیش نہ چلنے اور سنچری سکور کرڈالی۔ انہوں نے سنچری 201 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائی، وہ ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی سنچری مکمل ہوتے ہی جنوبی افریقن کپتان نے 264رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کرکے پاکستان کو کامیابی کے لئے 424 رنز کا انتہائی مشکل ہدف دیا۔ پاکستان کی طرف سے دونوں فاسٹ باؤلرز بالکل ناکام رہے۔ عبدالرحمن جنہوں نے پہلی اننگز میں 4وکٹیں لی تھیں دوسری میں بھی 4وکٹیں لے اڑے۔ انہوں نے 105رنز دیئے۔ دنیش کنیریا نے 65 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں۔ عبدالرحمن نے کیریئر میں ایک میچ کی بہترین باؤلنگ کروائی۔ پاکستان نے 424 رنز کا تعاقب شروع کیا تو اس کے دونوں کھلاڑی 20رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ محمد حفیظ نے ایک اور سلمان بٹ نے 3رنز سکور کئے۔ اس کے بعد یونس خان اور فیصل اقبال کے درمیان 114رنز کی پارٹنرشپ ہوئی۔ 134رنز کے مجموعی سکور پر فیصل اقبال 44 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 8چوکے لگائے اور 69 گیندوں کا سامنا کیا۔ ڈیل سٹین نے 2 اور پال ہیرس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ کھیل ختم ہوا تو یونس خان 93 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔ انہوں نے تیزی سے رنز سکور کئے اور صرف 99گیندیں کھیلیں۔ انہوں نے 14چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ پاکستان کی کامیابی کا دھندلا سا امکان موجود ہے
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.