کراچی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک05-اکتوبر2007) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ مڈل آرڈر بلے باز محمدیوسف نے ناصرف متنازعہ بھارتی کرکٹ لیگ کو چھوڑ دیا ہے بلکہ انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کيلئے باقاعدہ معاہدہ کر لیا ہے، یوسف کسی صورت اب آئی سی ایل نہیں کھیلے گا۔ اگر یوسف کو کوئی مالی پریشانی ہوئی تو ناصرف بورڈ بلکہ انڈین پریمئر لیگ بھی بھاری معاوضے کے ساتھ ان کی مدد کرے گی۔