UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> جے سوریا 400 ون ڈے میچز کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

ڈمبولا(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک05-اکتوبر2007) سری لنکن آل راؤنڈر جے سوریا 400ون ڈے کھیلنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے، سچن ٹنڈولکر 397 میچوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور آسٹریلیا کيخلاف جاری سیریز میں وہ یہ اعزاز حاصل کرنيوالے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن جائینگے۔ بھارت اور آسٹریلیا 7میچوں کی سیریز کھیل رہے ہیں، دونوں کھلاڑیوں نے 1989ء میں ہی کیرئیر کا آغاز کیا لیکن سچن ٹنڈولکر سری لنکن سٹار جے سوریا سے قبل میدان میں آئے، وہ 12ہزار سے زائد رنز اور 300 سے زائد وکٹیں حاصل کرنيوالے دنیا کے پہلے کھلاڑی بھی ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کيخلاف دوسرے ون ڈے سے قبل 12157رنز، 32.85 کی اوسط سے بنائے ہیں۔ ان کا سٹرائیک ریٹ 90.57کا رہا جو اتنے طویل کیرئیر میں یقینا ناقابل یقین قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے 305 وکٹیں 36.40 کی اوسط سے حاصل کیں، ان کا اکانومی ریٹ 4.76 رہا۔ جے سوریا کو ایک لحاظ سے سچن ٹنڈولکر پر برتری حاصل ہے کہ ان کی 25 سنچریوں میں سے 22 سنچریوں کی وجہ سے ان کی ٹیم جیتی۔ وہ 45 مواقعوں پر مین آف دی میچ رہے جبکہ ٹنڈولکر یہ اعزاز 55 بار حاصل کر کے سرفہرست ہیں۔ جے سوریا ٹیسٹ ون ڈے اور 20اوورز کرکٹ میں سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کیرئیر میں بھارت، انگلینڈ اور بنگلہ دیش کيخلاف ہمیشہ نہایت اچھی کارکردگی دکھائی جبکہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کيخلاف قدرے ناکام رہے۔ ان دونوں ملکوں کيخلاف ان کی اوسط 20 کے قریب ہے۔ حیران کن طور پر آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں دونوں ٹیموں کيخلاف ان کی کارکردگی اچھی رہی ہے، 38سالہ جے سوریا کی موجودگی میں ٹیم نے ریکارڈ میچز جیتے۔ انہوں نے ٹیم کی کارکردگی والے میچوں میں 41.67 کی اوسط سے 8168 رنز بنائے اور 27.82 کی اوسط سے 213 وکٹیں حاصل کیں۔ 2006ء سے اب تک وہ 1938رنز 40.37 کی اوسط اور 102.86 کے سٹرائیک ریٹ کيساتھ بنا چکے ہیں، انہوں نے 34.94 کی اوسط سے 37وکٹیں بھی حاصل کیں۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.