کولمبو (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک05-اکتوبر2007) انگلینڈ نےسری لنکا کو ان کی سرزمین پر 25 سال کے طویل انتظار کے بعد 65 رنز سے شکست دے کر پانچ ون ڈے کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 234 رنز بنائے سری لنکا کی ٹیم 169 رنز بنا سکی، دمبولا سٹیڈیم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کی انگلینڈ کی چھ وکٹیں 142 رنز پر گر گئی تھیں لیکن اویس شاہ کی شاندار بیٹنگ نے ٹیم کا مجموعی سکور معقول ہندسوں تک پہنچا دیا، اویس شاہ نے پانچ چوکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے، کولنگ ووڈ نے 42، سوائن نے 34، سٹرڈ نے 28، پیٹرسن نے 12 رنز بنائے مہاروف نے 30 رنز کے عوض3، فرنینڈو نے 45 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں سری لنکا کا کوئی بھی بلے باز نمایاں کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکا، جہیان مبارک نے سب سے زیادہ 44، جے وردھنے نے 23، دلشان نے 29 اور جے سوریا نے 10 رنز بنائے سائیڈ بوٹم، براڈ، کولنگ ووڈ اور سوائن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں اویس شاہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔