کولمبو (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک11-اکتوبر2007)انگلینڈ نے چوتھے ون ڈے میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سری لنکن سرزمین پر پہلی سیریز جیت لی۔ سری لنکا نے 211 رنز بنائے۔ انگلینڈ نے 46.5 اوورز میں 5 وکٹیں کھو کر اعزاز حاصل کرلیا۔ انگلینڈ کی جیت میں کک اور پیٹرسن کے درمیان 110 رنز کی رفاقت نے اہم کردار ادا کیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سنگاکارا نے 69 اور چمارا سلوا نے 67 رنز بنائے ۔ اینڈرسن اور سائیڈ بوٹم نے تین تین اور براڈ نے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ سری لنکن باؤلر مسٹرڈ اور بیل کی وکٹ جلد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے لیکن کک اور پیٹرسن حصار بن کر کھڑے ہوگئے۔ کک نے 6 چوکوں کی مدد سے 80 اور پیٹرسن نے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 63 مسٹرڈ نے 19 اور آئن بیل نے 25 رنز بنائے۔ مالینگا اور فرنینڈو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کو سیریز میں 3-1 سے برتری حاصل ہے۔ ایک میچ باقی ہے۔کک مین آف دی میچ رہے۔