لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک19-اکتوبر2007) ساؤتھ افریقہ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 45رنز سے ہرا دیا پاکستان نے چار وکٹیں 55رنز پر گرا کر زبردست کم بیک کیا لیکن ٹارگٹ کے حصول میں ناکام رہا ساؤتھ افریقہ نے گبز اور ڈی ویلیرز کی شاندار سنچریوں کی بدولت پانچ وکٹوں پر 294رنز بنائے پاکستانی ٹیم 46.3اوورز میں 249 رنز بنا سکی ساؤتھ افریقی کپتان سمتھ نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اوپنر سمتھ34رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے کیلس صرف آٹھ رنز بنا سکے ان کو آفریدی نے اپنی گیند پر کیچ کیا جس کے بعد گبز اور ڈی ویلیرز کے درمیان 137رنز کی شاندار شراکت بنی گبز نے 11چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 102رنز بنائے جبکہ ڈی ویلیرز نے 9چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست103رنز بنائے سہیل تنویر، راؤ افتخار اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 18کے مجموعی سکور پر اس وقت گری جب عمران نذیر نتینی کی گیند پر شارٹ لگانے کی کوشش میں کیمپ کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے انہوں نے تین چوکوں کی مدد سے 10گیندوں پر 16سکور بنائے اس کے بعد یونس خان بیٹنگ کے لئے آئے جو صرف 12سکور بنا سکے اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 30تھا یونس کے بعد محمد یوسف بیٹنگ کے لئے آئے مگر پاکستان کے مجموعی سکور میں صرف سات رنز کا اضافہ ہوا تھا جب محمد حفیظ نتینی کی گیند پر بوتھا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے انہوں نے چھ سکور بنائے اس کے بعد کپتان شعیب ملک 18رنز بنا سکے اس کے بعد92کے مجموعی سکور پر مصباح الحق لینگے ویلٹ کی گیند پر باؤچر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو ئے انہوں نے 35گیندوں پر صرف20 سکور بنائے اس کے بعد کامران اکمل اور محمد یوسف کے درمیان 60 رنز کی شراکت بنی محمد یوسف نے 3چوکوں کی مدد سے 75گیندوں پر 53سکور بنائے محمد یوسف کی وکٹ گرنے کے بعد شاہد آفریدی میدان میں اترے دوسری طرف کامران اکمل کیلس کی گیند پر بولڈ ہو گئے انہوں نے 55گیندوں پر 35سکور بنائے کامران اکمل کے بعد سہیل تنویر بیٹنگ کے لئے آئے اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 17گیندوں پر 26رنز بنائے اور پاکستان کا مجموعی سکور215تک پہنچا دیا اس موقع پر شاہد آفریدی نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 26گیندوں پر دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 47رنز بنائے شاہد آفریدی مورکل کی گیند پر شارٹ لگانے کی کوشش میں ڈی ویلیرز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے اس کے بعد عمر گل بیٹنگ کے لئے آئے پاکستان کی آخری وکٹ اس وقت گری جب راؤ افتخار بوتھا کی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے انہوں نے 9سکور بنائے۔