ممبئي (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک19-اکتوبر2007) آسٹريلوی كپتان ركي پونٹنگ نے كہا ہے كه هندوستان كے خلاف ايك روزه سيريز كے دوران آل راو نڈر سائمنڈز كو نشانه بنا كر كئے گئے نسلي تبصرے سے هندوستاني كھيل شائقين بھي شرمنده هوئے۔ پونٹنگ نے 7ميچوں كي سيريز ميں آسٹريليا كي 4-2سے جيت كے بعدکہا کہ انهيں اميد هے كه هفته كے روزه هونے والے ٹونٹي 20ميچ كے دوران شائقين كا رويه يقينا بهتر رہے گا۔ انهو ںنے شائقين سے بريبورن اسٹيڈيم ميں ہونے والے دوره كے آخري ميچ ميں بہتر رويه كي مثال پيش كرنے كي اپيل كي۔ انهوں نے كہاكه بدھ كے روز جو حركت هوئيں يقينا وه شرمندگي كا باعث بنيں۔ مجھے اميد هے كه دوسرے كركٹ ميدان پر ايسا نهيں ہوگا كيونكه اس سے اس دوره كا مزه خراب هو جائے گا۔ سائمنڈز نے الزامات عائدکیے ہیں كه بڑوده ، ناگپور اور ممبئي كے وانكھيڑے اسٹيڈيم ميں كھيلے گے گزشته 3ايك روزه ميچو ںميں ان پر نسلي تبصرے كئے گئے۔ ميچ ريفري كرس براڈ نے بھي ان كے دعوو ں كي حمايت كي ہے۔ انهوں نے آئي سي سي كو بھيجي گئي اپني رپورٹ ميںاس كا ذكر كيا۔ ممبئي ميں كھيلے گئے ميچ كے دوران پولیس نے 4شائقين كوحراست ميں بھي ليا ہے۔ شائقين اس وقت سائمنڈز كے خلاف جم كر هوٹنگ اور نسلي تعصب پرستی کی آوازیں کسیں جب وه بلے بازي كے لئے ميدان میں داخل ہوئے، اس كے بعد جب وه پهلي گيند پر آو ٹ هونے كے بعد پويلين لوٹے تو شائقين كا رويه اس سے زياده جارحانه تھا۔ اس کے بعد جب وہ مين آف دي سيريز ايوارڈ لينے گئےتو اس وقت بھي شائقين كا رويه انتہائی نامناسب تھا۔ دوسری جانب آسٹریلیا میڈیا نے بھی بھارتی شائقین پر شدید تنقید کی ہے ،آسٹریلوی اخبارات کا موقف ہے کہ آخری ون ڈے میچ میح سائمنڈزکے صفر پر آو ٹ ہونے كے پيچھے بھي شائقين كے نامناسب رويه كا بہت بڑا عمل دخل ہے۔