ممبئی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک20-اکتوبر2007)آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار نے تسلیم کیا ہے کہ برطانیہ کے خلاف ساتویں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں انہوں نے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کو غلط آؤٹ دیا تھا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علیم ڈار نے کہاکہ سچن کا ردعمل دیکھ کر انہیں احساس ہواکہ انہوں نے ایک غلط فیصلہ دیا ہے۔ علیم ڈار نے کہاکہ بعض اوقات ایسی غلطی سرزد ہو جاتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں علیم ڈار نے کہاکہ امپائر کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے اور انہوں نے کبھی کسی کو آؤٹ ديکر واپس نہیں بلایا۔ علیم ڈار نے کہاکہ فلنٹوف اس وقت نو بال کے بالکل قریب تھے اور ان کا دھیان اس طرف تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ان سے یہ غلطی سرزد ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ یہ میچ فیصلہ کن تھا اور اپنے اس فیصلے کے باعث وہ خاصے پریشان تھے۔