ممبئی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک20-اکتوبر2007) بھارت آسٹریلیا 20 اوورز میچ آج ہوگا ، میزبان ٹیم کا کڑا امتحانبھارت اور آسٹریلیا کے درمیان واحد20اوورز میچ آج یہاں کھیلا جائے گا بھارتی ٹیم 20اوورز ورلڈکپ کی فاتح ہے لیکن آسٹریلیا کے مقابلے میں وہ ون ڈے سیریز 4-2سے ہار چکی ہے اس وجہ سے بھارتی ٹیم پر سخت پریشر ہے اس نے 20اوورز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل آسٹریلیا کو شکست دی تھی اور آسٹریلوی ٹیم اس شکست کا بدلہ لینے کے لئے تیار ہے مبصرین نے اس میچ کو بھارتی ٹیم کا بڑا امتحان قرار دیا ہے 20اوورز گیم کی وجہ سے میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں اور شائقین میں اس بارے میں بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے تماشائیوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں سٹیڈیم کے اندر ایسے کیمرے لگائے گئے ہیں تاکہ نسل پرستانہ نعرے لگانے والے شائقین کو فوری طور پر پکڑا جا سکے آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ یہ نئی طرز کی کرکٹ ہے لیکن ہم اپنے آخری میچ میں فتح حاصل کر کے واپس لوٹیں گے پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات ساڑھے 6بجے شروع ہو گا۔