کولمبو (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک20-اکتوبر2007) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مارون اتاپتو کو حیران کن طور پر دورہ آسٹریلیا کیلئے سری لنکن سکواڈ میں شامل کرلیا گیا انہیں وزیر کھیل گمینی لوکیج کی خصوصی درخواست پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے وہ چوتھے اوپنر کی حیثیت سے ٹیم کو جوائن کرینگے انکی شمولیت سے سکواڈ 17 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔ اتاپتو نے وزیر کھیل کے ساتھ ملاقات کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ دلیپ مینڈس سے ملاقات کے دوران انہیں بتایا کہ وہ آسٹریلیا کیلئے دستیاب ہوں گے۔ ادھر سری لنکا کے کپتان مہیلا جے وردھنے نے ماروان اتاپتو کو خوش آمدید کہا ہے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 نومبر کو برسبین میں کھیلا جائے گا