لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک22-اکتوبر2007) پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس دعویٰ کے بعد کہ آئی سی ایل محمد یوسف کو پاکستان کيلئے کھیلنے سے نہیں روک سکتی اور ایک کھلاڑی کی حیثیت سے اس کا حق ہے کہ وہ اپنے ملک کو آئی سی ایل پر ترجیح دے۔ تاہم کرکٹ مبصرین کا کہنا ہے کہ یوسف کو بھارتی ٹور میں دقت پیش آسکتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد یوسف نے نہ صرف معاہدے پر دستخط کیے بلکہ ابتدائی طور پر کچھ رقم بھی حاصل کر لی تھی اور آئی سی ایل معاہدے کی خلاف ورزی پر محمد یوسف کيخلاف عدالتی کارروائی کر سکتا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کا کہنا ہے کہ اگر آئی سی ایل نے عدالت سے رجوع کیا تو محمد یوسف کو تمام تر قانونی معاونت فراہم کی جائیگی۔ ابھی تک جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں ان کے مطابق آئی سی ایل نے ابھی تک ان کيخلاف کوئی کیس نہیں کیا لیکن آئی سی ایل نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے معاہدے کی خلاف ورزی پر محمد یوسف کو نوٹس ارسال کیا ہے۔