اسلام آباد (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک22-اکتوبر2007) آسٹریلوی باؤلر شین وارن کاکہنا ہے کہ مرلی ایک ہزار وکٹیں حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس دن انکا سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ورلڈ ریکارڈ ٹوٹے گا۔ یہ انکی زندگی کا خراب ترین دن ہوگا۔ شین وارن کا کہنا ہے کہ جو ریکارڈ میں نے بنایا ہے یہ میرے لئے قابل فخر بات ہے۔ لیکن اگر کوئی اسے توڑتا ہے تو یہ اس کی قابلیت اور محنت ہوگی۔جس میں مجھے کوئی خاص حیرت نہ ہوگی۔ تاہم یہ میری زندگی کا برا دن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مرلی اپنے کیریئر کے ختم ہونے تک ایک ہزار وکٹیں حاصل کرنيکی صلاحیت رکھتا ہے