لندن (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک22-اکتوبر2007) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنگ بلے باز اینڈریو سٹراس نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں جگہ نہ ملنے سے مایوسی ہوئی ہے اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر غور کررہے ہیں۔ 30 سالہ کھلاڑی کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم میں شامل نہیں کیاگیا تھا۔ اینڈریو سٹراس کو گزشتہ سال پاکستان کے خلاف سیریز میں ناقص کارکردگی کے بعد ٹیم سے باہر کیاگیا ہے ۔ اینڈریو سٹراس نے کہاکہ وہ خراب امپائرنگ ، غیرمناسب موقع پر وکٹوں کے گرنے اور اچھی باؤلنگ کا نشانہ بنے لیکن میں اس کے باوجود انگلش ٹیم کی خراب کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ انگلینڈ ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کھیلے گی