كولمبو (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک22-اکتوبر2007) سري لنكا كے كركٹ كپتان مہیلا جے وردھنے نے كہا كه اگلے مہينه آسٹريليا كے دوره ميں ان كي ٹيم كي جيت كے كافي امكانات ہيں۔ جے وردھنے نے آسٹريليا كے دوره ميں اپني ٹيم كے امكانات كے بارے ميں پوچھے جانےکہا ہے كه تجربه كار بلے بازي كي وجه سے سري لنكا كي ٹيم آسٹريليا پر بھاري پڑسكتي هے اور وہاں ٹیسٹ جيتنے كے لئے يه كافي هوگا۔ آسٹريليا كے دوره ميں سري لنكا دو ٹسٹ كھيلے گا۔ پہلا یٹسٹ ملبورن ميں 8 نومبر كو كھيلا جائے گا۔جے وردھنے نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس ايسے گيند باز هيں، جو ميچ ميں 20 وكٹ نكال سكتے هيں، جہاں تك آسٹريلوی ٹيم كا سوال ہے تو گلين ميك گرا اور شين وارن كے ريٹائر ہونے كے بعد ان كي گيند بازي اتني تجربه كار نہيں ہے جے وردھنے اس امید کا اظہار کیا کہ سری لنکن ٹیم عالمی چیمپئن کو نیچا دیکھنے کی بھر اہیلت رکھتی ہے.