لندن (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) انگلش ٹیسٹ کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ وہ بھارت کیخلاف عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے بالکل تیار ہیں۔ لنکاشائر کیخلاف کھیلتے ہوئے 74 رنز کی اننگز کھیلنے والے مائیکل وان نے کہا کہ میں نے اب وکٹ پر کافی وقت گزارنا سیکھ لیا ہے۔ میں نے ان 74 رنز کیلئے بہت زیادہ محنت کی ہے۔ اس سے میری ذہنی اور جسمانی نظام میں بہتری آئی ہے۔ اگر میں میچ میں بھی ایسے ہی تکنیک کے ساتھ گیا تو پھر رنز کے انبار لگا دوں گا۔ مکمل فارم میں نہ ہونے کی وجہ سے میری کوشش وکٹ پر زیادہ وقت گزارنے کی ہے۔ اگر وکٹ بیٹنگ کیلئے آسان ہو تو فارم جلد واپس آجاتی ہے۔