کولمبو(نیٹ نیوز) سری لنکن کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے طویل دورے پر روانہ ہوگئی ہے جہاں جے وردھنے الیون ٹیسٹ سیریز کے علاوہ تین ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی،روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے نے کہا ہے کہ ہم کافی دیر سے غیر ملکی سرزمین پر بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم اس کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں آسٹریلیا روانگی سے پہلے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آسٹریلیا سے خائف نہیں وہ ورلڈ چیمپئن ہیں تو ہم بھی کسی سے کم نہیں سری لنکن ٹیم آسٹریلیا میں دو ٹیسٹ کھیلے گی جو اگلے ماہ برسبین اور ہوبرٹ میں کھیلے جائیں گے سری لنکا نے 1998ء کے بعد آسٹریلیا میں چھ ٹیسٹ ہارے اور دو ڈرا کئے اور حال ہی میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کی اور ورلڈکپ میں رنر اپ رہی آف سپنر مرلی دھرن کے لئے یہ ٹور خاصی اہمیت کا حامل ہے جن کو شین وارن کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے لئے نو وکٹوں کی ضرورت ہے سری لنکا ٹور کا آغاز سہ روزہ میچ سے کرے گی جو دو سے چار نومبر تک کوئنز لینڈ کے خلاف برسبین میں ہو گا جبکہ پہلا ٹیسٹ 8نومبر سے اور دوسرا 16نومبر سے شروع ہو