اسلام آباد(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 25-اکتوبر2007) قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو جنوبی افریقہ کيخلاف آخری ایک روزہ میں کھلائے جانے کا امکان ہے ۔ شعیب اختر پر محمد آصف کو بلا مارنے کا الزام ثابت ہونے کے باعث 13 میچوں کی پابندی عائد کی گئی تھی اور ان پر لگائی جانيوالی پابندی جنوبی افریقہ کيخلاف ملتان میں کھیلے جانيوالے چوتھے میچ تک کی ہے اس کے بعد وہ کھیلنے کیلئے دستیاب ہونگے اوراس بات کا قومی امکان ہے کہ انہیں جنوبی افریقہ کيخلاف سیریز کے آخری میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرلیاجائيگا۔