نئی دہلی (نیٹ نیوز) سابق کیویز آل راؤنڈر کرس کینز نے سچن ٹنڈولکر کو موجودہ بلے بازوں میں عظیم قرارديدیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی فاسٹ باؤلر وسیم اکرم دنیا کے عظیم ترین باؤلر ہیں۔ آل راؤنڈر میں آئن بوتھم، عمران خان اور کپل دیو کا نمبرآتا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے انڈین کرکٹ لیگ کو ایک جذبے کے تحت جوائن کیا ہے۔