ملتان (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 26-اکتوبر2007) قومی بلے باز محمد یوسف نے کہاکہ ون ڈے میچوں میں کامیابی صرف اور صرف " اللہ" کی خاص مہربانی ہے حالانکہ میں نے اس سیریز کیلئے ایک دن بھی نیٹ پریکٹس نہیں کی میں اس سیریز سے قبل تبلیغی دورے پر تھا۔ آج کے میچ میں میری کوشش ہوگی کہ میں ٹیم کیلئے کھیلوں میں ایک اینڈ سے وکٹ روکنے کی کوشش کرونگا دوسرے اینڈ سے ساتھی کو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کو کہوں گا۔ تاکہ آج کا میچ جیتنے سے سیریز ہماری جھولی میں آگرے۔انہوں نے کہاکہ جب سے میں اللہ کے راستے میں چلا ہوں۔ میری بیٹنگ میں نکھار آیا ہے۔ میں نے کئی ورلڈ ریکارڈ قائم کئے ہیں ۔ گزشتہ سال میں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں دو ماہ تک اللہ کی راہ میں مصروف رہا ۔ اگر میں " صفر" پرآؤٹ ہواتو اللہ ہی کی طرف سے ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے خلاف سیریز میرے لئے عام سیریز کی طرح ہے ۔ انہوں نے انکساری سے کہاکہ کیرئیر میں میرے کوئی خاص اہداف نہیں ہیں میں اپنی پلاننگ ہر میچ کیلئے کرتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ آج کے میچ میں ایک بار پھر100 رنز کی باری کھیلوں اور ٹیم کو فتح سے ہم کنار کراؤں ۔