اسلام آباد(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 26-اکتوبر2007)آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ شین وارن کی ریٹائرمنٹ کے بعد سٹیورٹ میک گل سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پہلی ترجیح ہونگے، سٹیورٹ میک گل جنہوں نے آج پیورا کپ کے میچ میں نیوساؤتھ ویلز کی نمائندگی کرنی ہے کا یہ کوئینز لینڈ کیخلاف میچ ایک طرح کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا۔