ہانگ کانگ (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 26-اکتوبر2007) ویسٹ انڈیز کے ریٹائر کپتان اور ریکارڈ ساز بلے باز برائن لارا نے انڈین کرکٹ لیگ کی زبردست حمایت کی اور اسے اپنے کیریئر کا نیا باب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے محبت کرتا ہوں لیکن اب20 اوورز کرکٹ سے بھی لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں۔ ورلڈکپ سیمی فائنل کيلئے کوالیفائی نہ کرنے کے بعد برائن لارا نے ویسٹ انڈین کی قیادت چھوڑ دی تھی اور بعد میں کرکٹ کو بھی خیر باد کہہ دیا تھا۔ آئی سی ایل اگلے ماہ شروع ہوگی۔