ملتا ن(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک27-اکتوبر2007) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے ملتان ون ڈے میں شکست کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ 230رنز جنوبی افریقہ کے لئے فائٹنگ ٹارگٹ تھا مگر اوس پڑنے کے باعث میچ کا پانسہ پلٹ گیا اگر اوس نہ پڑتی تو میچ کے نتائج کچھ اور ہی ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ میچ شروع ہونے سے پہلے گراؤنڈ مین سے معلوم کیا تھا کہ ملتان میں اوس تو نہیں پڑتی جس پر ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور ہار کی شکل میں نقصان اٹھانا پڑا، فیلڈنگ میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گریم سمتھ کا کہنا ے کہ ٹیسٹ سیریز کی طرح ون ڈے سیریز بھی جیتیں گے۔