لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک-30اکتوبر2007) جنوبی افریقہ نے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان کو14 رنز سے ہراکر ون ڈے سیریز جیتنے کا ارمان خاک میں ملادیئے۔234 رنز کے تعاقب میں این تینی اور مورکل کی زبردست باؤلنگ کے سبب پاکستانی ٹیم 219 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ دونوں نے چار چار وکٹ لیے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے کپتان گریم سمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔ پاکستانی ٹیم میں عمرگل، محمد آصف اور یاسر حمید کی جگہ شعیب اختر، سہیل تنویر اور عمران نذیر کو شامل کیا گیا جبکہ مہمان ٹیم نے کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔ پہلے ہی اوور میں طویل عرصہ قومی ٹیم سے باہر رہنے والے شعیب اختر نے افریقی کپتان گر یم سمتھ کوبولڈکرکے کھاتہ کھولنے کا موقع نہیں دیا۔ میچ کے تیسرے اور شعیب کے دوسرے اوور میں وکٹ کیپر کامران اکمل2 کے انفرادی سکور پر موجود کیلس کا ایک آسان کیچ نہ لے سکے جس کے بعدنے ڈٹ کر بیٹنگ کی اور اور اپنی نصف سنچری33 ویں اوورز میں92 بال کھیل کر 3 چوکوں کی بدولت مکمل کی۔ دوکیچ ڈراپ ہونے کے باوجود کیلس 14 رنز کے خسارے سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔ ان کی 86 رنزکی اننگز کھیلنے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 233رنز بنائے پاکستان کی جانب سے شعیب اختر نے اپنی واپسی کو یادگار بناتے ہوئے اپنے 9 اوورز میں43 رنز کے عوض 4، راؤ افتخارنے38 سکور دے کر 3 جبکہ شعیب ملک اور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ لی۔ جواب میں پاکستانی اننگز کی شروعات قدرے بہتر ہوئی اور این نتنی کے پہلے اوور میں عمران نذیر نے مسلسل تین چوکے لگاکرماحول کو گر مایا مگر جب سکور22 پر پہنچا تو وہ باؤچرکو کیچ دے بیٹھے۔ ان کا انفرادی سکورچارچوکوں کی مدد سے 17 رہا۔ 43 کے مجموعی سکورپر کامران اکمل این تینی کا دوسرا شکار بنے، ایک نیچے رہنے والی گیند کو پل کرنے کی کوشش میں وہ بولڈ ہوئے۔ کامران نے چار چوکوں کے ذریعے 24 رنز بنائے۔ تیسری وکت کی شراکت میں یونس اور محمد یوسف نے حریف باولرز کے سامنے محتاط رویہ اپنائے ہوئے سکو بورڈکو اہستہ آہستہ متحرک رکھا۔ ان دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں ا134 گیندوں پر106رنزبناکرپاکستانی کو وننگ پوزیشن میں لانے میں مدد دی۔149 کے سکور پر یونس خان اپنی 28 نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 58 رنز بناکر پولاک کی گیند پر مورکل کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ ان کی جگہ مصباح نے سنبھالی، محمد یوسف نے اپنی57 ویں ففٹی83 گیندوں پر بنائی، جس میں5 چوکے شامل تھے تاہم وہ 160 کے مجموعے پر 53 رنز بناکر ڈومینی کی گیند پر باؤچر کا نشانہ بنے ۔ جب آخری10 اوورز میں 36 رنز درکارتھے تو پاکستان کی جیت یقینی نظر آرہی تھی تاہم 20 رنز کے اضافے میں باقی چھ وکٹ گرنے سے میچ جنوبی افریقہ کی جھولی میں آگیا۔ پہلے199 کے مجموعی سکو رپر شعیب ملک مورکل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ انہوں نے تین چوکوں کے ساتھ 23 رنز بناے۔ مصباح19 رنز بنانے کے بعدڈومینی کے ہاتھوں این تینی کی گیند پر کیچ ہوئے۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ 209 کے سکور پرگری۔ اسی مجموعے پر سہیل تنویر مورکل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ایک چھکے کے ساتھ سات رنز بنانے والے آفریدی کا شاندار کیچ ڈی ویلیئرز نے این تینی کی گیند پرلیا جس کے بعد راؤ مورکل کی گیند پر باؤچر کو کیچ دے بیٹھے جبکہ آخری امید شعیب اختر کو آندرے نیل نے کیچ کیایو ں قومی ٹیم ہدف کے تعاقب میں محض 14رنز دو ر ڈھیر ہوگئی اور جنوبی افریقہ ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز جیتنے میں بھی کامیاب رہاجنوبی افریقہ کی جانب سے۔این تینی نے 61 اور مورکل نے 44 رنز دے کر چار چار شکارکیے۔پولا ک اور ڈومینی نے ایک ایک وکٹ لی۔مین آف دی میچ انتنی جبکہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ محمد یوسف کو دیا گیا ۔