لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک-30اکتوبر2007)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے کہا جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں شکست دورہ بھارت کےلیے مفید ثابت ہوگی قذافی سٹیڈیم میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے نوے فیصد کرکٹ اچھی کھیلی لیکن میچ جیت نہ سکے، ہمارے ساتھ جو ہوا بہتر ہوا، دورہ بھارت کے دوران ایسی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، وکٹ اچھی تھی باؤلروں نے اچھی باؤلنگ کی شعیب اختر فٹ ہوں تو ہمارے لئے دورہ بھارت کے لئے وہ پہلی ترجیح ہونگے، انہوں نے کہاکہ یہ میچ ہارنا ہمارے لئے بہتر ہے دورہ بھارت میں ایسی صورت پیدا نہیں ہونے دینگے، وکٹ اچھی تھی اور ہمارے باؤلروں نے اچھی باؤلنگ کی شعیب اختر کے سوال پر شعیب ملک نے کہا کہ شعیب اختر اگر فٹ رہے تو دورہ بھارت کے درمیان ہمارے لئے پہلی ترجیح ہونگے محمد آصف کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں کچھ انجریز کے باعث انکو آرام دیا گیا، انہوں نے کہا کہ ہمارا آغاز اچھا تھا لیکن آخر میں پرابلم ہوئی اور غلط شاٹس کھیلنے کی وجہ سے فنشنگ اچھی نہ ہوسکی۔